ابنا: اسپتال ذرائع کے مطابق سو سے زائد لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کيا جاچکا ہے. واضح رہے کہ گذشتہ روز طيارے کے حادثے ميں6ارکان اور 5بچوں سميت127افراد جاں بحق ہو گئے تھے.
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کے پوسٹ مارٹم اورشناخت کاعمل جاري ہے اور شناخت کيلئے نادرا کا عملہ موجود ہے جبکہ ڈي اين اے کے نمونے بھي ليے جارہے ہيں.
ادھر طيارہ حادثے ميں جاں بحق ہونيوالے چھ افرادکي لاشيں لے کر پي کے 301 کراچي پہنچ گئي. اسلام آباد ميں مسافر طيارہ کے حادثے کي ابتدائي تحقيقاتي کے مطابق ،زمين پر گرنے سے قبل بدقسمت طيارے ميں آگ لگ گئي تھي جبکہ تحقيقاتي کميٹي نے کام شروع کرتے ہوئے پائلٹ اور کنٹرول ٹاور ميں گفت گو کا رکارڈ سربمہر کرديا ہے.
.......
/169